کھیل
پاکستان کی 2 رکنی ٹیم مینز 6 ریڈ بال چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگولیا روانہ
پاکستان کی 2 رکنی سنوکر ٹیم 14 تا 25 تک منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں ہونے والی مینز 6 ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کراچی سے روانہ ہو گئی ہے، ٹیم میں شامل اسجد اقبال اور اویس اللہ منیر نے دونوں چیمپئن شپس میں بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم کیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کا پرچم سربلند کریں اور ٹورنامنٹ جیت کر آئیں گے۔