بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

لکی مروت ، شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

شہید پولیس اہلکار عبدالرحمان کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل احمد، ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان سمیت پولیس افسران اور جوانوں سمیت سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی اور لیفٹننٹ کرنل احمد، ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ٹریفک, ڈی ایس پی لکی اور ڈی ایس پی غزنی خیل نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہید کےایصال و ثواب کے لئے دعائیں کی, شہید  پولیس اہلکار کا جسد خاکی آبائی گاوں مستی خیل روانہ کر دی گئی جہاں شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ بنوں صدر تھانہ میں تعینات کانسٹیبل عبدالرحمٰن چھٹی کے بعد اپنے گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے مستی خیل کے علاقے میں فائرنگ کردی۔

 

اشتہار
Back to top button