بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کھارا برادری کا بگھور ٹوانہ اتراء اتحاد میں

ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 88 انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے بھائی ملک گل داد خان بگھور اور انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے کہا ہے کہ ایم این اے انجینیئر ملک العصر خان بگھور عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ ملک محمد بخش کھارا پہنچنے پر کھارا برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کھارا برادری کی جانب سے ان شاندار استقبال کیاگیا۔

ملک محمد بخش کھارا، ملک حاجی عطاء رسول کھارا، ملک محمد فدا کھارا، ملک عبدالرحمن کھارا، ملک اسعماعیل کھارا، ملک حاجی احمد کھارا، ملک زوار حسین کھارا، ملک محمد حسنین کھارا، حاجی جنید کھارا، محمد بخش کھارا، غلام محمد کھارا، محمد حسنین کھارا، ملک گل شیر کھارا اور دیگر نے بگھور ٹوانہ اتراء اتحاد میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

جملہ برادری کی بگھور ٹوانہ اتحاد میں شمولیت پر کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button