![](/wp-content/uploads/2024/09/Litteracy-Day-seminar-Khushab-780x416.avif)
محکمہ لٹریسی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے سیمینار
سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری اشفاق احمدکی بطور مہمان خصوصی شرکت
محکمہ لٹریسی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقادہوا۔
سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری اشفاق احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رائے حسن عباس کے علاوہ ضلعی افسران، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اس موقع پرطالبات نے ملی نغمے، ٹیبلواور تقاریر پیش کیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری اشفاق احمدنے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے معاشرے کے ہر فرد کیلئے تعلیم نہایت اہم ہے اس مقصد کیلئے رسمی طریقہ تدریس کیساتھ غیر رسمی طریقہ تدریس پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے حکومت پنجاب کی طرف سے نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولوں کے قیام کا مقصد معاشرے کے ایسے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع دینا ہے جو کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو اپنی تمام تر توجہ فروغ تعلیم پر مرکوز کرنا ہوگی اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کرنا ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے