بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری

  آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

روسٹر کے مطابق 2 سے 6 ستمبر تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز دستیاب ہونگے، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا۔

جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آئندہ ہفتے دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز صرف 2 ستمبر کو سماعتوں کیلئے دستیاب ہونگی۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 5 ججز آئندہ ہفتے چھٹیوں پر ہونگے، ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔

واضح ر ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 10 جولائی سے 10 ستمبر موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔

اشتہار
Back to top button