قومی
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی میں 12خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20اگست سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 37 دہشت گرد ہلاک اور 14زخمی ہو چکے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہیں گے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔