گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بوتالہ میں پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیراہتمام شجرکاری مہم
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری، ہیڈماسٹر ملک محمد رمضان دھون نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بوتالہ میں پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیراہتمام شجرکاری مہم کی مناسبت سے پودے لگانے کی تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی رو سے بھی درخت لگانے کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ ہمیں ملک بھر میں جاری اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ہر فرد کو اپنے حصے کا درخت لگانا چاہیے اور اس کو پروان چڑھانے کے لیے اس کی بھرپور دیکھ بھال بھی کرنی چاہیے۔
اس موقع پراساتذہ کرام عابد حسین رضوی ، گوہر الرحمان ، محمد اقبال ، عابد فاروق بھٹہ ،محمد بلال بھٹی نے بھی پودے لگائے۔
مقررین نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے لہذا اس نیک کام میں ہم سب حصہ لیں۔ صدر پاسبان ویلفیئر سوسائٹی شکیل احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاسبان کی شجر کاری مہم اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی۔