سجادہ نشین آستانہءعالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف ضلع خوشاب کی ملک عبدالرحمان وارث کلو کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر آمد
سجادہ نشین آستانہ ءعالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف ضلع خوشاب صاحبزادہ قاضی شیخ احمد کی کلوگروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر آمد ، ملک عبدالرحمان وارث کلو کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔
اس موقع پر پیر طریقت صاحبزادہ قاضی شیخ احمد نے کہا کہ بلا شبہ عمرے کی سعادت حاصل کرنا بہت بڑی خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے یہ عظیم سعادت حاصل کرنے پر کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملک عبدالرحمان وارث کلو نے ان کی تشریف آوری پر تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ قاضی خاندان کی ہم بے حد عزت کرتے ہوں۔ان سب کا خلوص، اخلاق اور وفا قابل صد ستائش اور لائق تحسین و آفرین ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترم المقام قاضی شیخ احمد سے جب ملا، پیار ملا، عزت ملی اور اس لیے ہم ان کی بے پایاں محبتوں اور شفقتوں کے مقروض ہیں۔
ملک عبدالرحمان وارث کلو نے کہا کہ صاحبزادہ قاضی شیخ احمد اور صاحبزادہ قاضی محمد عثمان جیسے دوست ہمارے لیے سرمایہ ء افتخار ہیں اور ان گران مایا ہستیوں پر ہمیں فخر ہے ۔