بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حضرت امام حسین ؓ کے چہلم پر وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آباد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں حضرت امام حسین کے چہلم کے مو قع پراسلام آباد پولیس نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں، اس مو قع پرفول پروف سکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 03ہزار سے زائد افسران و جو ان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے آپریشنز ڈویژن کے علاوہ اسپیشل برانچ، لاجسٹک ڈویژن، سی ٹی ڈی، ڈولفن، لیڈیز پولیس آفیسرز اورٹریفک پولیس کے افسران بھی اپنی فرائض سرانجام دیں گے،اس دوران شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جا ئے گی جبکہ جلوس کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا ئے گئی،اس کے علاوہ گھروں اور کمرشل پلازوں کی چھتوں پر مسلح پولیس افسران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے جبکہ کسی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بکتر بند گاڑیاں خصوصی طور پر موجود ہو ں گی،چہلم امام حسین کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایسے علماءکرام جن کے داخلے پر اسلام آباد میں پابندی لگائی گئی ہے ان پر کڑی نظر رکھی جا ئے گی، جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں اور گلیوں کو خاردار تار لگا کربند کیا جا ئے گا۔

 

جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی ا سپیشل چیکنگ کی جا ئے گی ا ور جلوس کے روٹ کو بم ڈسپوزل سکواڈکے ذریعے کلیئر کیا جا ئے گا،جلو س کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا ئے گی،مقامی و غیر مقامی افراد کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے،جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کومکمل جانچ پڑتال کے بعد شر کت کی اجازت دی جا ئے گی جبکہ موثر تلاشی کو یقینی بنانے کے لئے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں،جلوس کے راستے میں زیر تعمیر عمارتوں پر خصوصی نظر رکھی جا ئے گی اور چھتوں پرکمانڈوز تعینات کئے جا ئیں گئے، جلوس کے راستے میں روشنی کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔

 

جلوس کے قریب ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مو جود رہیں گی، جلو س کے مقرر کر دہ راستو ں پر ڈولفن سکو اڈ کو گشت پر مامو ر کیا گیا ہے جبکہ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاورافسر مہتمم تھا نہ جا ت جلوس کی نگرانی کر یں گے، جلو س کے منتظمین مرد و خواتین کی تلاشی لینے کے لئے رضا کار تعینات ہو ں گے،امام بارگا وہوں پر خصوصی کمانڈوز، پولیس اوررینجرز کے دستے تعینات کئے جا ئیں گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، ڈی آئی جی اسلام آباد سیدعلی رضانے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبہ سے سرانجام دے گی۔

اشتہار
Back to top button