قومی
پولیس شہداء قومی ہیرو، ان کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائیگی، وزیر اعلیٰ پنجاب
پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس شہداء قومی ہیرو ہیں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی۔انہوں نےرحیم یار خان میں شہداء کے ورثا سے ملاقات کے دوران کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کو ملازمتیں، مفت تعلیم اور گھر دئیے جائینگے۔مریم نواز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کریگی۔