علاقائی
ملک علی ساول اعوان کا پی پی پی کے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب
ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خوشاب، سابق امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے87
ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خوشاب ،سابق امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے87 ملک علی ساول اعوان
نے پی پی پی کے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا ہےکہ خوشاب،جوہرآباد اور مٹھہ ٹوانہ کےعلاوہ ھڈالی، قائدآباد اور نوشہرہ ایم سیز اور چاروں تحصیلوں کی تنظیمیں مکمل ہوچکی ہیں یونین کونسل اور وارڈز کی تنظیموں کی تکمیل کاعمل جاری ھےجسےانشاءاللہ جلدمکمل کرلیاجائے گا۔
انھوں نےکہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوتے ھی گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان اور صدرپی پی پی سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف ضلع خوشاب کادورہ کریں گے ۔
اجلاس میں سابق ضلعی صدرڈاکٹرنعیم صادق اعوان ضلعی عہدیداران ملک باسط راجڑ ، غلام اکبربھٹی، ملک اسد اعوان، ملک ناصرڈھڈی، ملک ذیشان اعوان اور حمداللہ خان کےعلاوہ ایم سیز عہدیداران نے اپنی اپنی آراء اور تجاویز بھی دیں۔