کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنر خوشاب کا چہلم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے اقدامات کا جائزہ
کمشنر سرگودھا جہا نزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی ویڈیو لنک کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈی سی کمپلیکس خوشاب کے کانفرنس ہال میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی ڈی پی او خوشاب توقیرمحمد نعیم،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ایم این اے ملک گل اصغر خان بگھورکے کوآرڈینیٹر ملک طاہر ندیم بگھورر کے علاوہ ممبران امن کمیٹی مولانا محمد زبیر، مولانامحمد اعجاز شاکری، مولانا دلدار اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چہلم کے موقع پر امن کے قیام کے لیے تمام مثبت اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں اور اس ضمن میں اجلاس کا انعقاد بھی ہو چکا ہے، جو تھوڑے بہت معاملات تھے انہیں مل بیٹھ کر حل کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او خوشاب تو قیرمحمد نعیم نے کہا کہ آج حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کا ہم نے وزٹ کر لیا ہے تمام کام ایس او پیز اور پلان کے مطابق ہو رھے ہیں۔
ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ضلع پرامن ہے اور چہلم کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ امن کمیٹی کے ممبران سےہم موثر رابطے میں ہیں۔
ایم این اے گل اصغر بگھور کے کوآرڈینیٹر طاہر ندیم بگھور نے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ وہ ڈویژن کے تمام اضلاع کا جلد دورہ بھی کریں گے۔