بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملک عبدالرحمان نے بطور ڈسٹرکٹ افیسر پٹرولنگ ضلع خوشاب چارج سنبھال لیا

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملک عبدالرحمان نے بطور ڈسٹرکٹ افیسر پٹرولنگ ضلع خوشاب چارج سنبھال لیا اور ضلع کے تمام پٹرولنگ پوسٹس کے انچارجز اور محرران کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے تمام پوسٹ انچارجز کو ہدایت کی کہ روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائیں پولیس ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے PO/CA اور اسلحہ منشیات کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ پر دوران چیکنگ لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اور جہاں تک ممکن ہو ان کی ہیلپ کریں اور حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر پٹرولنگ پوسٹوں کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو پٹرولنگ پوسٹ کے اندر بغیر شناخت کے داخل نہ ہونے دے

انہوں نے شرکاء میٹنگ کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی رشوت ستانی کو برداشت نہ کیا جائے گا اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button