بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی، عمران خان اور بشری بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، وکلا صفائی عثمان گل، چوہدری ظہیر جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز،سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب تفتیشی افیسر میاں عمر ندیم پر جزوی جرح کی گئی، نیب تفتیشی افسر پر جرح آئندہ سماعت پر مکمل کی جائے گی۔یاد رہے کہ اب تک ریفرنس کے 34 گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی ہے جبکہ 35ویں گواہ پر جزوی جرح کی گئی ہے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

اشتہار
Back to top button