چیف منسٹر گلوبل ایس ڈی جی سکیم چیف منسٹر پنجاب کا ایک اہم اِبتِدائی قَدَم ہے، ڈپٹی کمشنر خوشاب
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی خوشاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ چیف منسٹر گلوبل ایس ڈی جی سکیم چیف منسٹر پنجاب کا ایک اہم اِبتِدائی قَدَم ہے لہذا متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی ذمہ داری ہے کہ اس کی منظوری سے قبل پی سی ون کو دوبارہ ریویو کر لیں تاکہ اس میں کسی بھی غلطی امکان نا ہو۔
انہوں نے اجلاس میں موجود متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ آپ افسران سکیم کا اچھی طرح مطالعہ کریں اسے سمجھیں اور فائنل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو سی ایم کی اس سکیم کو ترجیح بنیادوں پر فوکس کرنا ہوگا جس کا چیک اینڈ بیلنس بھی رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اپنے آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سہیل سکندر، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی محمد اشفاق احمد،ایکسین بلڈنگ بدر سلطان، ایکسین ایریگیشن علی رضا،ایکسین پبلک ہیلتھ عمران علی کے علاوہ ایم سیزکے سی اوز وغیرہ شریک تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سہیل سکندرنے اجلاس میں چیف منسٹر گلوبل ایس ڈی جی سکیم کے بارے میں بتایا کہ اس سکیم کی کابینہ سے منظوری ہو چکی ہے انہوں نے اس سکیم کے کریٹریا اینڈ گائیڈلائن، سکیموں کی اہمیت،مانیٹرنگ ایولیوشن کے علاوہ مختلف حلقوں کی ہائی ویز اور پبلک ہیلتھ کی سکیموں پر تفصیل سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ممبران اجلاس کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سی ایم پنجاب کے انیشیٹو کو سنجیدگی سے لینا ہے کیونکہ اس کی کمپرہنسیو مانیٹرنگ کی جائے گی آپ کو محتاط رہنا ہوگا اور اس بات کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کسی کنٹریکٹر کو ایک سے زیادہ سکیمیں ا لاٹ کرنے پر پہلے والی سکیم متاثر نہ ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا روڈز کی سکیموں کے اَن آفیشل نام رکھنے کی بجائے انہیں آفیشل ناموں سے ہی لکھا جائے تاکہ سکیم کو شروع کرنے میں کوئی رکاوٹ یا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اجلاس میں سکول آف ایجوکیشن کی مسنگ سہولتوں والی سکیموں پر بھی غور کیا گیا۔