یوم آزادی کی مناسبت سے آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس
یوم آزادی کی مناسبت سے آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس پیٹرن انچیف زبیر احمد انصاری کی زیر سرپرستی اور بانی اپووا۔ ایم ایم علی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں شرکاء نے آزادی کی اہمیت ،وطن عزیز کے مسائل ،اہل فلسطین کی حمایت اور موجودہ ملکی صورتحال میں انفرادی و اجتماعی طور پر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا ۔۔ نظامت کے فرائض مدیحہ کنول نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔
اس موقع پر مقررین لیجنڈ اداکار راشد محمود، استاد شاعر ناصر بشیر، معروف اداکار و لکھاری افتخار احمد افی ،معروف شاعر جی اے نجم ،میجر ریٹائرڈ شاعر شہزاد نئیر ، ہر دلعزیز شاعر اتباف ابرک ، سیاسی و سماجی شخصیت ریاض احمد احسان ریڈیو پاکستان کی براڈ کاسٹر و لکھاری ریحانہ عثمانی ،معروف شاعرہ راحیلہ اشرف ، اینکر پرسن ثناء آغا خان اور ڈاکٹر انعم پری نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے وطن عزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس پروقار تقریب کےدیگر شرکاء میں ثمینہ طاہر بٹ،سفیان فاروقی،اسلم سیال،اظہر حسین بھٹی ،رفیق بھٹی ، ایمن سعید،نبیلہ اکبر،ساجدہ اصغر،صفیہ خالدہ صابری، شہلہ عادل،محمد اویس ،مہر اشتیاق،نادر فہمی،ناہید گل اور دیگر شامل ہیں جبکہ اپووا کی سنئیر نائب صدر ساجدہ چوہدری نے سرگودھا سے ،کاروان قلم کی صدر ثوبیہ راجپوت نے سیالکوٹ سے اور ستارہ امین کومل نے پیر محل کمالیہ سے خصوصی شرکت کی ۔۔۔
تقریب کے اختتام پر اپووا کے نائب صدر سفیان فاروقی کی زیر ادارت شائع ہونے والے اپووا میگزین کا ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔