عوامی فلاح و بہبود کے لیے پیپلز کوآرڈینیشن کونسل ضلع خوشاب کا قیام، کوارڈینٹرز کی تفصیل جلد مشتہر کر دی جائے گی
پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک حاجی ظل حسنین کی میڈیا سے خصوصی گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک حاجی ظل حسنین نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاہےکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے پیپلز کوآرڈینیشن کونسل ضلع خوشاب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے پیپلز کوارڈینیشن کونسل کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوامی حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، عوام کو درپیش مسائل کے حل میں معاونت فراہم کرنے اور ان کی راھنمائ اور ھر ممکن مدد کے لیے۔۔۔ پیپلز کوآرڈینیشن کونسل ضلع خوشاب کا قیام عمل میں لائا گیا ھے تا کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کیا جائے۔ حاجی ملک ذی الحسنین نے کہا کہ ہم ہر قسم کی کرپشن اوراقربا پروری کے خلاف ہیں۔ انشاءاللہ اس سلسلے میں عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ ایک منظم تنظیم اور عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ھے اور مزکورہ کوآرڈینیشن کونسل کی طرف سے ڈسٹرکٹ لیول سے لے کر تحصیل لیول تک کوارڈینٹرز کا تقرر کیا گیا ھے جو مزکورہ سرکاری اداروں سے متعلقہ معاملات و مسائل بارے عوام کی راھنمائ کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کےلیے کردار ادا کرے گا۔ یہ ذمہ داران عوامی حقوق کے تحفط اور درپیش مسائل و مشکلات کی تحریری رپورٹ چیرمین کوآرڈینیشن کونسل ضلع خوشاب کو دیں گے ۔جس پر قانونی ٹیم کی مشاورت اور مکمل انکوائری کے بعد ضروری کاروائی کے لیئے پیشرفت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیپلز کوآرڈینیشن کونسل ضلع خوشاب کے چیئرمین کی ذمہ داریاں میرے پاس ہوں گی۔
ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی پی پی سرگودھا کے مطابق پیپلز کوآرڈینیشن کونسل کے ضلعی اور تحصیل کوارڈینٹرز کی تفصیل اور مختلف محکموں کے لیئے نامزد کوارڈینٹرز کی تفصیل۔۔۔بھت جلد عوام کے لیئے ۔۔ مشتہر کر دی جائے گی۔