جشن آزادی، یونیورسٹی آف صوابی میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد
جشن آزادی کی مناسبت سے یونیورسٹی آف صوابی میں ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل لاہور آیاز خان، پی آر او وائس چانسلر پروفیسر میاں سیّد، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر سفیان، ڈائریکٹر او آر آئ سی رویدار، کنٹرولر ایگزامینیشن بصیر خان اور ڈائریکٹر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔
حمزہ یوسف ہمدرد ، سابق صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی یونیورسٹی آف صوابی اور بانی و صدر ہمدرد جہاں پیس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کو ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفئیرزیونیورسٹی آف صوابی نے ان کی بہترین فلاحی سرگرمیوں کے پیشِ نظر ایوارڈ سے نوازا۔
حمزہ یوسف ہمدرد اپنے فلاحی ادارے ہمدردِ جہاں پیس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کی مدد سے ضلع صوابی میں 2017ء سے مختلف فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے آ رہے ہیں جیسا کہ قابل اور ذہین طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو ہر سال ایوارڈز اور سکالرشپ دینا، خواتین کے حقوق کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کرنا، طلباء و طالبات کی کیرئیر کونسلنگ کرنا، معزور افراد، بیواؤں اور غریب گھرانوں کی مالی تعاون کرنا، تھلیسیمیا مرض کی روک تھام اور تھلیسیمیا مریضوں کےلئے خون کا بندوبست کرنا، یونیورسٹی طلباء و طالبات کو فیس کی مد میں قرضہ حسنہ دینا وغیرہ وغیرہ خدمات شامل ہیں۔ جو حمزہ یوسف ہمدرد کی قابلِ ذکر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
حمزہ یوسف ہمدرد یونیورسٹی آف صوابی سے سن 2022 میں صحافت و ابلاغِ عامہ میں بی ایس کرچکے ہیں جبکہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے میڈیا سٹڈیز میں ایم ایس کر رہے ہیں۔