بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک مرید حسین جسرا کو گریڈ نمبر 19 میں ترقی، بطور ڈپٹی سیکرٹری منسٹری آف پارلیمنٹری افئیرز تعینات

ضلع خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، سئنیر آفیسر ملک مرید حسین جسرا کو گریڈ نمبر 19 میں ترقی دے کر بطور ڈپٹی سیکرٹری منسٹری آف پارلیمنٹری افئیرز تعینات کردیاگیا۔ عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ ملک مرید حسین جسرا کا شمار سینیئر آفیسرز میں ہوتا ہے۔ بطور وفاقی ڈپٹی سیکرٹری آپ نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔

ملک مرید حسین جسرا کا تعلق ضلع خوشاب کی تحصیل نورپورتھل کے گاؤں پیلوونیس سے ہے ۔ آپ پروقار، ملنسار، بردبار اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نےآپ کو اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے بھی سرفراز کیا ہے ۔ آپ جسرا فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ اہلیان علاقہ نے فخر تھل ملک مرید حسین جسرا کی ان سروس گریڈ نمبر 19 میں ترقی پر انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثناء ڈپٹی سیکرٹری اف پارلیمنٹری افیئرز مجھے حسین جسر ا یہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تبارک و تعالی کے خصوصی فضل و کرم ، میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فر گزاشت نہیں کروں گا۔

ملک مرید حسین جسرا نے اپنی ان سروس پروموشن پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے اپنے جملہ دوست احباب اور اہلیہ نے علاقہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

اشتہار
Back to top button