پریس کلب خوشاب میں جشن یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
پریس کلب خوشاب میں جشن یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینیئر صحافی بابر علی ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس شاندار تقریب میں صحافی برادری سمیت دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سینیئر صحافی بابر علی ملک نے پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔
نامورصحافی بابر علی ملک کا کہنا تھا کہ پریس کلب خوشاب شاندار روایات کا امین ادارہ ہے۔ مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اس ادارے نے ہمیشہ قومی تہواروں کو شایان شان طریقے سے اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے قابل تقلید کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کا دن درحقیقت تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم نے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ءپاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔