بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس؛ متوقع بارشوں کے سبب نکاسی آب کا بروقت انتظام کرنے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب قاضی نے کی۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ نیازی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کے علاوہ اریگیشن، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ اور تمام متعلقہ محکموں کےسربراھان  نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راو گلزار یوسف نےصدر اجلاس کو ڈینگی سرویلنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) نے کہا کہ متوقع بارشوں کے سبب پانی کی نکاسی کا بروقت انتظام کریں۔ انہوں نے سرویلنس بہتر کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھتوں کی صفائی کو بہتر کریں اور تمام ڈینگی یوزرز کے کام کو چیک کریں۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )نے ورکس ڈیپارٹمنٹ اور PEMA سکولز کے یوزرز کی پراگرس کم ھونے کی وجہ سے ان کے انچارجز کو پراگرس بہتر کرنے کی ھدایت کی۔

اشتہار
Back to top button