ضلع خوشاب میں یوم آزادی کی مناسبت سے ادبی مقابلہ جات؛ ضلع بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں نے بھرپور حصہ لیا
حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع خوشاب میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے ادبی مقابلہ جات کروائے گئے جن میں ضلع بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ ان مقابلہ جات میں مقابلہ حسن تلاوت، مقابلہ حسن نعت مقبول، مقابلہ ارود تقریر و اردو مضمون نویسی، انگریزی تقریر و انگریسی مضمون نویسی اور ڈرائنگ میں مقابلہ جات شامل ہیں۔
سب سے پہلے سکول لیول پر مقابلہ جات کروائے گئے پھر جیتنے والے طلباء کے کلسٹر لیول پر مقابلے کروائے گئے، کلسٹر سے جیتنے والے طلباء نے تحصیل لیول کے مقابلہ جات میں شمولیت کی اور آخر پر
تمام تحصیلوں سے جیت کر آنے والے طلباء نے ضلع بھر کے ھونے والے ادبی مقابلہ جات میں حصہ لیا۔
گورنمنٹ جوہر میموریل ہائی سکول جوہرآباد کے پرنسپل سلطان سکندر ملک کے مطابق ہمارے ادارے نے سکول لیول سے ضلعی سطح تک کا سفر شاندار طریقے سے جاری رکھا اور تمام کے تمام مقابلوں میں نہ صرف بھرپور شمولیت کی بلکہ ضلع بھر میں ھونے والے تمام کے تمام مقابلے جیت کر
گورنمنٹ جوہر میموریل ہائی سکول کی سابقہ روایات کو قائم و دائم رکھا ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سکول ھذا کے ہونہار طالب علم حافظ محمد نعیم الرحمان نے تلاوت قرآن مجید فرقان حمید میں کلسٹر سے ضلعی سطح تک پہلے پوزیشن حاصل کی،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ملی نغموں کے مقابلہ جات میں طالب علم محمد فراز نے نعت اور ملی نغمہ میں(ضلع بھر میں) پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی تقاریر میں طالب علم محمد میثم عباس نے (ضلع بھر میں) دوسری پوزیشن حاصل کی انگریزی مضمون نویسی میں اسی طالب علم نے(ضلع بھر میں) فسٹ پوزیشن حاصل کی۔ محمد نعیم الرحمان نے اردو تقریر حصہ سکینڈری میں(ضلع بھر میں) پہلی پوزیشن حاصل کی ،طالب محمد صائم نے اردو تقریر حصہ ایلیمنٹری(ضلع بھر میں) میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔