بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم (نجف) کے زیر اہتمام آفوش کلب میں جشن آزادی کی تقریب

تقریب میں نجف ممبران کی سنئیر صحافی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی

77واں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم ( نجف ) کے زیر اہتمام آفوش کلب میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ مہمان خصوصی سنئیر صحافی سلمان غنی ایگزیکٹیو ایڈیٹر میڈیا گروپ اور سینئر نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی شکیل ملک تھے۔ تقریب میں نجف ممبران کی سنئیر صحافی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔

تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی سینئر صحافی سلمان غنی نے تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تشکیل پاکستان سے تعمیر پاکستان میں فاطمہ جناح سے لیکر مریم نواز شریف روشن مثالیں ہیں۔

مہمان خصوصی نے نجف کے حوالے سے کہا کہ ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہونا بہت بڑی کامیابی ہے۔ اور اس کے لئے تنظیم نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر سنئیر صحافی فرزانہ چوہدری سمیت اس تنظیم کی تمام ممبران مبارکباد کی مستحق پیں ۔میرا وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ خواتین صحافیوں کی واحد قومی تنظیم کی سر پرستی کریں ۔مہمان خصوصی قومی ٹی وی کے سینئر نیوز ایڈیٹر شکیل ملک نے نجف کی صدر فرزانہ چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجف ویمن جرنلسٹس کی یک جہتی و اتحاد ایک بڑا کارنامہ یے ۔ سی سی او آفوش کلب و ڈسکور پاکستان اور نیوز ٹو ڈے کے سربراہ ڈاکٹر قیصر رفیق نے قیام پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیا کہ آج ہم ان کی جانی ومالی قربانیوں کی بدولت پاکستان کی سر زمین پر آ زاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

تقریب میں موجود سنئیر نائب صدور کنول نسیم، سدرہ عاصم، نائب صدر ازکی’ مقصود اور جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار نےاپنے خیالات کا اظہار کیا اور نجف کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں سنئیر جوائنٹ سیکرٹری غلام زہرا،فنانس سیکرٹری رابعہ عظمت ،سیکرٹری اطلاعات نبیلہ اکبر سمیت ڈاکٹر عامرہ ملک ، تمثیلہ چشتی ،ام فروا،فرح ہاشمی ،فوزیہ گوہر ، مریم شاہ مبشرہ سلطان، راحیلہ مغل، ثمن عروج، روبا عروج نے شرکت کی۔ سینئر صحافی خواتین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صدر فرزانہ چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو نجف کی طرف سے وطن عزیز کو 77واں جشن آزادی مبارک ہو۔ نجف خواتین صحافیوں کا یہ قافلہ ملکی کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار بھرپور نبھانے کا عزم کرتیں ہیں۔ خواتین صحافیوں کے حقوق کی پاسداری کی تگ ودو کے لیے یہ قافلہ رواں دواں ہے ۔اور اس کی کامیابیوں اور کامرانیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ انہوں نے آفوش کلب کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق کا خصوصی شکریہ ادا کیا جہنوں نے نجف کی جشن آزادی تقریب کی میزبانی کا فرض بخوبی نبھایا۔

آخر میں مہمان خصوصی کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ مہمانوں کے لئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

صدر فرزانہ چوہدری نے مہمان خصوصی سمیت آفوش کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر پی ٹی وی منیجر نیوز اور نجف کی سینئر نائب صدر سدرہ عاصم اور نائب صدر ازکی’ مقصود کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ نجف کی صدر نے تقریب میں شریک تمام سنئیر صحافی خواتین و دیگر ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button