بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ ٹورنامنٹ، اسلام آباد بی اور سندھ کی ویمنز کیٹگری میں کامیابیاں

جشنِ آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ مرد اور خواتین اسلام آباد میں جاری، اسلام آباد بی اور سندھ نے ویمنز کیٹگری میں کامیابیاں حاصل کیں ۔ جبکہ مینز کیٹگری کے دونوں میچز میں اسلام آباد بی اور اے نے اپنے حریفوں کو شکست سے دو چار کیا ۔دوسرے دن وہمنز کیٹگری میں اسلام آباد بی نے بلوچستان کو 35 اسکور سے شکست دی ۔ اسلام آباد بی نے میچ 10 کے مقابلے میں 45اسکور سے جیتا۔ شانزے نے 16 اور شاہ بانو اکرام نے 11اسکور جیتنے والی ٹیم کی طرف سے کیے ۔ جبکہ بلوچستان کی طرف سے فائزہ خان نے 6 اور لاہب خان نے 2 سکور کیے۔ جبکہ ومینز دوسرے میچ میں سندھ نے اسلام آباد اے کو 59 کے مقابلے میں 39پواہٹس سے شکست دی ۔

عائشہ اجلال نے 25 اورحرہم ذاھد نے 7 پوائنٹ اسکور کیے ۔مینز کیٹگری کے پہلے میچ میں اسلام آباد بی نے سندھ کو 74 کے مقا بلے میں 64 پوائنٹس سے شکست دی ۔ ھاف ٹائم پر سکور 33 کے مقابلے میں 27 سندھ کا تھا ۔ میچ میں ھارون رشید 18 اور احمد آسنان نے 14 پوائنٹس اسلام آباد بی کی طرف سے اسکور کیے ۔ جب کہ سندھ کی طرف سے محسن ریاض نے 13 اور محمد اظہر نے 12پوانٹس سکور کیے ۔

دوسرے میچ میں اسلام آباد اے نے بلوچستان کو 83 کے مقابلے میں 44 پوائنٹس سے شکست دی ۔اسلام آ باد اے کی طرف سے علی حمزہ کاظمی نے 19اور جبران آ صف خان نے 18پوانٹس سکور کیے ۔جبکہ جمال خان اور احمد نواز نے بالترتیب 27 اور 12 اسکور بلوچستان کی طرف سے اسکور کیا ۔

میچز کو گل جمال ، سعادت جہانگیر ، معظم نوید راؤ ،محمد پریم شہزاد ، نوید احمد اور محمد مدثر نے سپرواہز کیا تھا ۔جشنِ آزادی بہن الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں چار وں صوبوں اور اسلام آباد سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ چمپئن شپ کے فائنل 14اگست کو کھیلے جاھیں گے۔

اشتہار
Back to top button