![](/wp-content/uploads/2024/08/11-Aug-Minorities-Day-Khushab-AC-Usman-Ghan-i-Walk-jpeg-e1723455827801-780x378.avif)
اقلیتوں کا عالمی دن: اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی کی قیادت میں ایم سی آفس سے ایک خصوصی واک کا اہتمام
اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی کی قیادت میں ایم سی آفس سے ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اقلیتوں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سی او ایم سی حراء جاوید بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرملک امتیاز احمد مانگٹ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اقلیتی برادریاں پاکستانی قومیت کا بنیادی حصہ ہیں۔ آزادی کی جد وجہد سے لے کر آج تک پاکستانی اقلیتوں نے ملک کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ دفاع ہو یا تعلیم، صحت ہو یا سماجی خدمت، زندگی کے تمام شعبوں میں ہمارے غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی طور پر اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ انکے بنیادی حقوق کی فراہمی کے سلسلہ کو مزید موثر بنایا جاسکے ۔اس موقع پر اقلیتی نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے ملک پاکستان کیلئے اپنی پیش کردہ خدمات بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پہلے سے زیادہ ملکی ترقی کے امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ریلی کے اختتام پر مادر وطن کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی ۔