بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

علاقہ تھل میں ماحولیات کی بہتری کےلیے بھرپوراقدامات کررہے ہیں؛ ملک محمد ایوب سگو

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر باغبان انوائرمنٹل سروسز خوشاب ملک محمد ایوب سگو نے کہا ہے کہ ہمارا ادارہ علاقہ تھل میں ماحولیات کی بہتری کےلیے بھرپوراقدامات کررہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتےہوئے کیا۔

فیلڈ آفیسر ملک محمد صابر وڈھل بھی اس موقع پر موجودتھے۔
انہوں نے باغبان انوائرمنٹل سروسز کو زمین کراۓ پر دینے کے فوائد کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ بنجر زمین کی آبادکاری کی جائے گی۔ اس حوالے سے قابلِ اعتماد اوربھروسہ مند ادارہ ہے۔ ہم کسانوں کو درختوں اور پھلوں میں پُرکشش حصہ داری دیں گے۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے کہا کہ مقامی آبادی کی فلاح و بہبود (درخت لگانے کے ٹھیکے، پانی لگانے کے ٹھیکے، رکھوالی اور دیکھ بھال کے ٹھیکے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زمینوں کی آبادکاری کے لئے ٹیوب ویل کی فراہمی اور پانی کا اہتمام کیاجاءے گا۔ ملک محمد ایوب سگو نےکہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے "کسان ویلفیئر کمیٹی” کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی نرسریوں کا قیام عمل میں لاکر بےروزگار نوجوانوں اور مزدوروں کے لیے روزگار کی فراہمی یقینی بنائ جائے گی۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے ہنر کی فراہمی مقامی لوگوں کی صحت و تعلیم کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button