بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیرس اولمپکس 2024ء، آسڑیلوی ہاکی ٹیم کا کھلاڑی کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار

آسٹریلیا کی اولمپک ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ٹام کریگ کو کوکین خریدنے کے الزام میں حراست میں لینے کے بعد پیرس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی اولمپک کمیٹی نے بتایا تھا کہ ان کی مردوں کی ہاکی ٹیم کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن اس کھلاڑی کا نام نہیں بتایا گیا تھا۔

پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی کھلاڑی کے نام کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن کہا تھا کہ ایک آسٹریلین کھلاڑی کوکین خریدنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔تین سال قبل ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے کریگ آسٹریلین قومی ٹیم کے لیے 100 سے زیادہ میچ کھیل چکے ہیں۔

آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں اتوار کو ہالینڈ کے ہاتھوں 0-2 کی شکست کے بعد ناک آؤٹ ہو چکی ہے۔پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس افسران نے 6 اور 7 اگست کی درمیانی شب کو پیرس کی ایک عمارت سے کوکین کے لین دین کی خبر ملی تھی جس کے بیچنے کے الزام میں گرفتار شخص دسمبر 2006 میں پیدا ہوا تھا اور خریدار آسٹریلیا میں ستمبر 1995 میں پیدا ہوا تھا۔

پیرس 2024 کے نتائج کی ویب سائٹ پر موجود کریگ کی پروفائل کے مطابق کریگ 3 ستمبر 1995 کو پیدا ہوئے تھے۔آسٹریلیا کی اولمپک کمیٹی نے کہا کہ ابھی تک ایتھلیٹ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلین اولمپک کمیٹی ٹیم کے رکن کے ساتھ پوچھ گچھ اور تعاون کا بندوبست کر رہی ہے۔فرانسیسی میڈیا نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کریگ نے تقریباً ایک گرام کوکین خریدی تھی۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس معمالے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button