بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

راشد محمود لنگڑیال چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات

وفاقی حکومت نے راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  تعینات کردیا۔راشد محمود لنگڑیال کی بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔گریڈ21 کے راشد محمود لنگڑیال بطور سیکرٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہےتھے۔

اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ذرائع کا بتانا تھا کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر  امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button