بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

 دریائے سندھ سے ملحقہ 5 دیہات سیلابی پانی سے زیر آب آگئے ہیں۔ عرفان علی

دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے بعد سے متاثرہ نشیبی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان تونسہ اور تحصیل کوٹ چٹہ کے دریائے سندھ سے ملحقہ گاوں سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے سندھ سے ملحقہ 5 دیہات سیلابی پانی سے زیر آب آگئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button