قومی
یوم استحصال کشمیر پر افواج پاکستان کا شہداء کشمیر کو خراج عقیدت
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو ان کی غیر معمولی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد میں ان کی حمایت کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ۔ظلم و جبر کے خلاف، سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر پاکستان کشمیریوں بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔