بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

خوشاب معدنیات اور قدرتی وسائل کا مرکز ہے، وزیرصنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین

وزیرصنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ خوشاب چونکہ معدنیات اور قدرتی وسائل کا مرکز ہے اس لیے یہاں پر انڈسٹری کے فروغ کےلیے بھر پوراقدامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نےوزیراعلی ا سیکرٹریٹ میں نائب صدر ق لیگ پنجاب ملک الیاس اعوان ودیگر کے ساتھ خصوصی نشست کےدوران کیا۔

اس موقع پر ملک الیاس اعوان نے اپنے ضلع کو پسماندگی اور بے روزگاری سے نکالنے کی درخواست کی ۔ نائب صدر ق لیگ پنجاب نے صوبائ وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء نائب صدر ق لیگ پنجاب ملک الیاس اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر معدنیات و تجارت پنجاب نے خوشاب کو انڈسٹریل زون بنانے کاوعدہ کیا ہے۔ ملک الیاس کےمطابق منسٹر انڈسٹریز چودھری شافع حسین بہت جلد خوشاب دورہ کریں گے۔

اشتہار
Back to top button