بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل اور دوسری جیلوں میں انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر نظر بند جموں وکشمیر کے لوگوں پر مزید پابندیاں عائد کردیں

پیر عبدالصمد انقلابی

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما جناب پیر عبدالصمدانقلابی نے کہا ہے کہ نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل اور دوسری جیلوں میں انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر نظر بند جموں کشمیر کے لوگوں پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ نظر بند افرادوں کو اہلخانہ سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی اور جیل میں بند نظر بندوں کو تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے نظر بندعلیل ہو چکے ہیں، انہیں شدید گرمی میں پنکھوں کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالصمدانقلابی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر حمید فیاض کو پانچ روز کے پے رول پر رہائی کے بعد واپس زندان (جیل) منتقل کیا گیا جو قابل مزمت بھی ہے اور قابل تشویش بھی ہے۔

چیئرمین نے وکلاء اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کی بھی پر زور مزمت کی ہے، اور مرکزی کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین، ملک ایاض اکبر، آسیہ اندرابی، ناہد نصرین اور فہمیدہ صوفی سمیت متعدی کشمیری کئی سالوں سے تہاڑ جیل میں بند ہیں فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں کشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیں اور نہتے جموں کشمیر کے لوگوں کے خلاف وحشیانہ مظالم پر بھارت کا محاسبہ کریں اور جموں کشمیر کی روز بہ روز بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری مسئلہ جموں کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

جیئرمین نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی بھارتی جبر کیخلاف آواز آٹھانے کی کوشش کر تا ہے اسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ جیل میں قید جموں کشمیر کے قیدیوں پر حملوں کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل وارانسی یوپی، سنٹر جیل جموں، سنٹر جیل سرینگر، احمد آباد کی سابرمتی جیل اور ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں اس سے بڑے حملے ہو چکے ہیں۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی باقاعدہ ہدایت ہے کہ ان قیدیوں کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے اور ان پر تشدد نہ کیا جائے، اس کے باوجود اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں۔

حریت پسند راہنما عبدالصمدانقلابی نے قیدیوں کی مبینہ حالت زار پر اظہار تشویش کیا اور الزام عائد کیا کہ جموں کشمیر کے قیدیوں کے ساتھ تہاڑجیل اور دوسری جیلوں میں جو ناروا سلوک کیا جا رہا ہے وہ جیل قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

اشتہار
Back to top button