ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی کی مدت ملازمت پوری، سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب
ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔
ان کے اعزاز میں جملہ انچارج پٹرولنگ پوسٹس اور آفس سٹاف ضلع خوشاب کی جانب سے الوداعی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم اور ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن اختر حسین جوہیہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈی ایس پی لیگل ضلع خوشاب جاوید سرور، ڈی ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ارشد محمود گوندل، ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن نوید مرتضی ا چیمہ، ڈی ایس پی موٹروے پولیس حاجی فاروق، ریٹائرڈ ڈی ایس پی ملک شیر احمد ٹوانہ، ملک غضنفر عباس نتھوکہ، پروفیسر قاری مشتاق انور، پروفیسر عبدالرحمان، پروفیسر عتیق الرحمان، آفس سپرنٹنڈنٹ ضلع خوشاب رانا سیف اور جملہ انچارج پٹرولنگ پوسٹس، محرران صاحبان و آفس سٹاف ضلع خوشاب نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری اور جانفشانی سے ڈیوٹی دینے والے افسران ہوں یا جوان انہیں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے۔
ایس پی پٹرولنگ اختر حسین جوہیہ نے بھی اظہار خیال کیا اور آخر میں ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر جملہ انچارج پٹرولنگ پوسٹس اور آفس سٹاف کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبٰی کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔