ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب؛ ٹراما سنٹر میں دو کروڑ روپےکی لاگت سے نئی ایکسرے مشین نصب
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی سپیشل ٹیم خوشاب کے سربراہ ممبر پنجاب اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اعوان کاضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کمپس کا تفصیلی دورہ
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی سپیشل ٹیم خوشاب کے سربراہ ممبر پنجاب اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اعوان نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کمپس کا تفصیلی وزٹ کیا۔
وزٹ کے دوران انہوں نے ٹراما سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی اور انکے ساتھ آئے ہوئے لواحقین سے ادویات کی فراہمی کے متعلق تفصیلاً پوچھا۔
ٹراما سنٹر خوشاب میں دو کروڑ روپےکی لاگت والی نئی ایکسرے مشین کو چیک کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوش سے نئی بننے والی فارمیسی کا بھی جائزہ لیا۔ سربراہ انسپکشن ٹیم نےریومپنگ میں شروع ڈائیگناسک بلاک، لیبر روم اور آپریشن تھیٹر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی متعلقہ ایس ڈی او کو ہدایت کی۔
اس موقع پر ایم ایس مہر نذیر احمد، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امیر عبداللہ خان اور این ایم ایس آفیسرز بھی موجود تھے۔
ایم ایس آفس میں ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے تفصیلی بریفنگ دی اور ملک محمد آصف بھاء اعوان نے ہدایت کی تمام ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور خوشاب کی عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات میسر کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔