بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سول سوسائٹی کے شاہین ریجنل نیٹ ورک کی میٹنگ: مختلف شہروں سے تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت

سرگودہا، خوشاب، چنیوٹ، میانوالی، لیہ اور بھکر سے سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی

سول سوسائٹی کے شاہین ریجنل نیٹ ورک کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں سرگودہا، خوشاب، چنیوٹ، میانوالی، لیہ اور بھکر سے سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نیٹ ورک ممبران نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں منتخب مقامی حکومتوں کے انتخابات فی الفور کروائے جائیں اور پنجاب کے عوام کو منتخب مقامی حکومتوں کے اپنے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔

شاہین ریجنل نیٹ ورک کے کنوینئر زبیر ملک نے کہا کہ پنجاب میں منتخب مقامی حکومتوں کی تشکیل کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

ملک غضنفر وڈھل نے اپنی گفتگو میں کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آئینی ضرورت کے باوجود اور ملک کے تین صوبوں میں منتخب حکومتوں کے تسلسل کی موجودگی میں سب سے بڑا صوبہ پنجاب اس سے محروم چلا آرہا ہے۔ سینئر سماجی رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ منتخب مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی میں مختلف ترقیاتی اور فلاحی کاموں کا بہتر اطلاق نہیں کیا جا سکتا۔ سمیرا شاہین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئین پاکستان میں پالیسی کے بنیادی اصولوں میں درج ہے کہ ہمارے ملک میں مقامی حکومتیں ہوں گی لہذا مقامی حکومتیں قائم کی جائیں۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں مختار شاہین ،جاوید اقبال ، ملک عصمت اللہ ، اورنگزیب ملک ، نوردین اور دیگر شرکاء نے بھی مطالبہ کیاکہ بلاتاخیر انتخابات منعقد کروائے جائیں۔

اشتہار
Back to top button