قومی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا نئی ایرانی حکومت کیساتھ تعاون و یکجہتی کا اظہار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران کا دورہ کیا۔
پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نائب وزیراعظم نے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مسعود پزشکیان کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے نئی سیاسی انتظامیہ کو اقتدار کی احسن انداز میں منتقلی پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی۔اسحاق ڈار نے نئی ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔