علاقائی
ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب؛ طالبات کی ڈرائیونگ کلاس شاندار کامیابی سے ہمکنار
ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب کی ڈرائیونگ کلاس شاندار کامیابی سے ہمکنار، متعدد طالبات نے کار اور موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ سیکھ لی۔
عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے مینیجر ادارہ ہذا میڈم ام فروا ہمدانی اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
دریں اثنا مینیجر ادارہذا میڈم ام فرواہمدانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہمارے ادارے میں ڈرائیونگ کلاس سے مستفید ہونے والی بچیوں کو اب آمدورفت میں بہت سہولت میسر آئے گی۔ انہیں رکشؤں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اپنی سواری کے ذریعے ہی سکولوں اور کالجوں میں حصول تعلیم کے لیے آجا سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ادارے کی ڈرائیونگ کلاس کامیاب رہی ہے۔