بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن محمد حسنین اختر کی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سے ملاقات

پاکستان بلیئرڈز اور سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے چیئرمین، عالمگیر اے شیخ، نے جونیئر نیشنل انڈر 21 چیمپئن، محمد حسنین اختر، جنہوں نے حال ہی میں ریاض، سعودی عرب میں ہونے والی ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن 2024 میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے، کے ساتھ پاکستان اسپورٹس بورڈ، کوچنگ سینٹر، کراچی میں بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے سیکریٹری اسپورٹس، ندیم ارشاد کیانی سے ملاقات کی۔چیئرمین عالمگیر اے شیخ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بروقت مالی معاونت فراہم کرنے پر وزارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مالی معاونت کی بدولت پاکستان سنوکر ٹیم اپنے بین الاقوامی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کا وعدہ پورا کرسکی۔علاوہ ازیں کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے قومی تربیتی مراکز کے احاطے میں سنوکر اکیڈمیز کے قیام پر بات کی ۔

مزید برآں چیئرمین پی بی ایس اے نے ہر مرکز میں پی بی ایس اے کی جانب سے دو دو سنوکر ٹیلز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اس کے علاوہ عالمگیر اے شیخ نے سیکریٹری اسپورٹس آئی پی سی اے سے درخواست کی کہ ایسوسی ایشن کو ہمارے جونیئر کھلاڑیوں کے لئے ایک بین الاقوامی سنوکر کوچ، سہیل وحیدی کی تقرری کی اجازت دی جائے۔چیئرمین عالمگیر اے شیخ نے سیکریٹری اسپورٹس اائی پی سی سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن / ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ 6 سال سے پیش کی جانے والی سالانہ میڈل ٹیلی شیٹ کے مسئلے کو انعامی رقم کے ساتھ حل کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بین الاقوامی مقابلوں میں 1994سے لے کر 2024تک 23گولڈ، 22سلور اور 36برونز میڈل حاصل کرچکا ہے جبکہ 2023-24میں بین الاقوامی مقابلوں میں 3گولڈ، 4 سلور اور 4 برونز میڈل حاصل کرچکا ہے۔ چیئرمین عالمگیر اے شیخ نے سیکریٹری اسپورٹس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن /فیڈریشن پاکستان میں سنوکر اور بلیئرڈز کے کھیل کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی بی ایس ایس ورلڈ انڈر 17اور انڈر 21مینز سنوکر چیمپئن شپ جو 24اگست سے 31اگست انڈیا کے شہر بنگلور میں منعقد ہونے والی ہے۔ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں پی بی ایس اے کو بھارت کی وزارت خارجہ اور داخلہ امور کی این او سی کا انتظار ہے۔

اشتہار
Back to top button