بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

تدریس کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے لے لیے ہیڈ ٹیچرز اور اے ای اوز لیڈرشپ ٹریننگ

گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر پنجاب مانیٹرنگ امپلیمنٹیشن یونٹ کے زیر اہتمام ہیڈ ٹیچرز اور اے ای اوز لیڈرشپ ٹریننگ کے بیج ون اور بیج ٹو مکمل ہو گئے ہیں جن میں ہیڈ ٹیچرز اور اے ای اوز کو تدریس کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ دی گئی۔

یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر (تعلیم) ضلع خوشاب چوہدری اشفاق احمد نے میڈیاگفتگوکرتے ہوئے بتائی۔

سی ای او تعلیم نے بتایا کہ مورخہ 29 جولائی سے ارلی چائلڈ ہڈ کئیر اینڈ ایجوکیشن (ای سی سی ای) سے منسلک 320 اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی جس کے لیے آٹھ کلاسز اور تین سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای سی سی ای ٹیچرز ٹریننگ کا دورانیہ 15 یوم پر مشتمل ہوگا اور مجموعی طور پر پنجاب کے 11 اضلاع میں 6200 ھیڈ ٹیچرز اور اے ای او نے 15 روزہ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔ یہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں ابتدائے بچپن کی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک بڑا مستحسن قدم ھے۔

اشتہار
Back to top button