بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پیرس اولمپکس 2024ء، پاکستان کیلئے مایوس کن خبروں کا سلسلہ جاری

پیرس اولمپکس سے پاکستان کیلئے مایوس کن خبروں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی تیراک احمد علی درانی اور جہان آرا نبی دو سو میٹر فری سٹائل ایونٹ میں شکست کے بعد باہر ہو گئے ہیں، پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستان کے احمد درانی اپنی ہیٹ میں آخری نمبر پر رہے۔200 میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار سوئمرز میں چوتھے نمبر پر رہے، احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 67 سیکنڈز رہی۔احمد درانی اپنے پرسنل بیسٹ ٹائمنگ کو بھی برقرار نہ رکھ سکے، احمد درانی کی 200 میٹر فری اسٹائل میں پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ایک منٹ 55 سیکنڈز ہے۔احمد درانی 25 سوئمرز میں سے 25 ویں نمبر پر رہے، پاکستانی سوئمر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 11 سیکنڈز پیچھے رہے۔

ویمن کے 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلوں میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی اپنی ہیٹ میں تیسرے نمبر  پر رہیں۔پاکستانی سوئمر جہاں آرانبی 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلوں کے ٹاپ 16 میں نہ آسکیں، جہاں آرا اپنی ہیٹ کے 7 پلیئرز میں تیسرے نمبر پر رہیں۔پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا،  وہ  30 سوئمرز میں 26 ویں نمبر پر رہیں۔اس سے قبل 200 میٹر فری اسٹائل مقابلوں میں پاکستان کے احمد درانی بھی آخری نمبر پر آئے تھے۔

اشتہار
Back to top button