بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا

 چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل سامنے آگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل سیاسی نہیں، غیر سیاسی ہے، یہ کیا ہوا کہ آؤ بیٹھیں مذاکرات کریں، کیا مذاکرات کی دعوت اس طرح دیتے ہیں؟ پہلے بتایا جائے کہ سیاسی جماعتیں، دوسری سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت اس انداز میں دیتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تو پر امن احتجاج تک نہیں کرسکتے، اس طرح کی مذاکرات کی پیشکش کو ہم کیسے تسلیم کرلیں؟ یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ ظلم اور زیادتیاں آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بھی ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، یہ لوگ چادر، چار دیواری کو پامال کررہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button