حزب اللہ کےمیزائل حملے، 9 اسرائیلی فوجی ہلاک
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مقبوضہ گولان میں اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ گولان کے گاؤں مجدل شمس پر 40 میزائل فائر کیے تاہم اسرائیلی ڈیفنس سسٹم میزائل روکنے میں ناکام رہا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل گرنے کے وقت یہودی آبادکار میونسپلٹی عمارت کے باہر جمع تھے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایاکہ زخمیوں میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے حزب اللہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حزب اللہ نے تمام ریڈ لائنز عبور کرلی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ایک مکمل جنگ کا سامنا ہے، ہمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی لیکن حزب اللہ کو اسرائیل سے زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔