بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.17 فیصد مزید بڑھ گئی

نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا اور معاشی مشکلات کے شکار ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.17 فیصد مزید بڑھ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 8 اشیا سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن (4.8 فیصد)، لہسن (2 فیصد)، دال چنا (ایک.87فیصد) اور انڈے (ایک.7 فیصد) مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے میں ٹماٹر (9.19فیصد) اور (2.14فیصد)سستے ہوئے، حالیہ ہفتے لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی قیمت ایک فیصد کم ہوئی۔

واضح رہے کہ اپریل میں بجٹ 2024-25 میں ٹیکس کے سخت اقدامات، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے اور سپلائی کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کے باعث اشیائے خوردونوش، خاص طور پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button