قومی
ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کا ناسور ملک کی اخلاقی، سیاسی اور معاشرتی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے، کبھی یہ پاکستان کے ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں تو کبھی افسران اور اہل خانہ کو ہراساں کرتے ہیں۔
اس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا وی لاگرز انتشار پسند پارٹی کی ایما پر مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں، عظمی بخاری سے منسوب جعلی و انتہائی غیر اخلاقی کلپ سوشل میڈیا پرپھیلایا جا رہا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل دہشت گردوں کی دہشت گردی کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے اور اس میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔