بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس جمعرات کو 927 پوائنٹس کم ہوکر 78469 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1446 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں 32.72 کروڑ شیئرز کا کاروبار 15.28 ارب روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 89 ارب روپے کم ہوکر 10457 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 9  پیسے کم ہوکر 278 روپے 41 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 50  پیسے پربند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 5  پیسے کم ہوکر 279 روپے 70 پیسے ہے۔

ادھر ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج  2 ہزار 300 روپےکمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونےکا بھاؤ  ایک ہزار 972  روپےکم ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 43 ڈالرکم ہوکر 2 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہے۔

اشتہار
Back to top button