ویمنز ایشیا کپ 2024ء، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل ٹکرائو کل ہوگا
جاری ویمنز ایشیا کپ 2024ء کے سیمی فائنل میں پاکستان کی ویمن ٹیم کا مقابلہ میزبان سری لنکا کی ٹیم سے ہونے جا رہا ہے، پاکستان کی ٹیم نے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں مایوس کن شکست کھائی تھی تاہم اس کے بعد نیپال اور یو اے ای کی کمزور ٹیموں کیخلاف دونوں میج جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے اوپننگ جوڑی گل فیروزہ اور منیبہ علی نے اب تک شادار بیٹنگ کا مظاہر کیا ہے جبکہ باؤلنگ اٹیک میں سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، طوبہ حسن اور سیدہ عروب شاہ نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔پاکستان کی کپتان ندا ڈار نے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ۔”
دوسری جانب سری لنکا، میزبان کے طور پر، ایک سخت گروپ مقابلے کے بعد ناقابل شکست رہتے ہوئے سمی فائنل تک پہنچی ہے ، چماری اتھاپاتھو کی قیادت میں ان کی بیٹنگ خاص طور پر متاثر کن رہی ہے۔ اسپنر کاویشا دلہری حالیہ میچوں میں کارکردگی بہترین رہی ہے۔
سیمی فائنل میچ کیلئے پاکستانی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن۔