علاقائی
قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں روڈ سیفٹی سیمینار
ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی نے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں روڈ سیفٹی کے متعلق سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے شرکاء کوبتایا کہ روڈ پر سفر کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔
موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمنٹ کا استعمال کریں اور بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے لیے نہ دیں۔
اس موقع پر اقرا کوثر پٹرولنگ آفیسر نے طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا۔
آخر میں پرنسپل ادارہ پروفیسر شوکت رضوان نے خطاب کر تے ہوئے ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہمارے ادارے میں قیمتی وقت نکال کر آئے اور طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی۔