عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حنا پرویز بٹ
چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف عوامی ریلیف کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہء خوشاب کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاؤس جوھر آ باد میں مسلم لیگی ورکرز کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن )ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سمیت دیگر مسلم لیگی راہنما اور ورکرز اس موقع پر موجود تھے ۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمارے قائدین کی زیر قیادت ہمیشہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انشاءاللہ ملک کی خوشحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن )ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے تنظیمی فعالیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
قبل ازیں چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی مسلم لیگ ہاؤس آمد پر ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی زیر قیادت مسلم لیگی ورکرز نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوءے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا۔ حنا پرویز بٹ نے پارٹی ورکرز کی طرف سے شاندار استقبال پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔