علاقائی
اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک کا مویشی منڈی خوشاب کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف)
ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک نے مویشی منڈی خوشاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامات چیک کیے۔
بیوپاریوں اور آڑھتیوں کی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک نے گورنمنٹ شیڈول سے زائد پارکنگ فیس، لیو فیس، پر الی فیس، جانور فیس اور ٹینٹ فیس وصول کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے موقع پرریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروایا۔
اس موقع پر منڈی میں موجود خریداروں اور آڑھتی حضرات نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ اداکیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ٹھیکیدار کوگورنمنٹ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائد فیس وصول کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔