اے ایس آئ ہائ وے پٹرولنگ پولیس ملک عبدالمالک بوڑانہ کی سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی
تحصیل نورپورتھل کے گاؤں بوڑانہ والا سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالمالک بوڑانہ ، اے ایس آئی ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو محکمانہ ترقی دے کر سب انسپکٹر کا رینک دے دیا گیا ہے۔
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف)
بوڑانہ والا تھل کے ایک اور نامور سپوت کا اعزاز، اے ایس آئ ہائ وے پٹرولنگ پولیس ملک عبدالمالک بوڑانہ کو ان کی سروس پروموشن کے تحت سب انسپکٹرکے عہدے پرترقی دے دی گئ۔ عوامی، سماجی ،تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
تحصیل نورپورتھل کے گاؤں بوڑانہ والا سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالمالک بوڑانہ ، اے ایس آئی ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو محکمانہ ترقی دے کر سب انسپکٹر کا رینک دے دیا گیا ہے۔
ملک عبد المالک بوڑانہ نے اپنی سروس کا زیادہ تر دورانیہ فیصل آباد رینج میں گزارا ہے اور ابھی تک وہیں تعینات ہیں۔ سروس پروموشن حاصل کرنے والے سب انسپکٹر ملک عبدالمالک بوڑانہ کا کہناہے کہ میری پےدر پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم سے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھرپور کوشش کی ہے۔ انشاءاللہ محکمانہ ترقی کے بعد بطور سب انسپکٹر اپنے فرائض کو سر انجام دینے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزشت نہیں کروں گا۔
ملک عبدالمالک بوڑانہ نے اپنی پروموشن پر مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے تمام دوست احباب کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔